خام تیل

روس سے 750,000 بیرل خام تیل مئی کے آخر ، جون کے آغاز میں پہنچنے کا امکان

لاہور(عکس آن لائن)روس سے 750,000 بیرل خام تیل کا پہلا کارگو ممکنہ طور پر مئی کے آخر یا جون کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچے گا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق روس ٹیسٹ کارگو میں یو آر ایل کروڈ فراہم کرے گا اور غالباًپاکستان ریفائنری لمیٹڈ کو روسی خام تیل کو ریفائن کرنے کا کام سونپا جائے گا۔

روسی تیل کو ریفائن کرنے کے بعد اس کی مزید جانچ پڑتال کی جائے گی۔ روسی تیل کی شپنگ لاگت کا تخمینہ بھی کہیں کہیں 15 ڈالر فی بیرل لگایا گیا ہے لیکن اسے پاکستان کی بندرگاہ پر پہنچنے کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔دیگر ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے فی بیرل قیمت 50-52 ڈالر فی بیرل کے قریب حتمی شکل دی ہے جبکہ جی 7 ممالک کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں