تل ابیب (عکس آن لائن )اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام کے شمالی علاقوں میں ایران کو پائوں جمانے سے روکنے کے لیے روس کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے مزید کہا کہ روسی صدر کے ساتھ میرے تعلقات اس لیے اہم ہیں کہ وہ ہمیں عمل کی آزادی کو محفوظ رکھنے میں مدد کرتے ہیں جس کی ہمیں اپنی شمالی سرحدوں پر ایران کو پائوں جمانے سے روکنے کی ضرورت ہے۔یہ بات اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر روسی بولنے والے اسرائیلیوں کو نئے سال کی مبارکباد دینے کے لیے پوسٹ کی گئی ایک ٹویٹ میں کہی۔ انہوں نے روسی صدر ولادی میر پوتین کے ساتھ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ملک شام میں ایران کو پائوں مضبوط کرنے سے روکنے کے کام کر رہے ہیں۔اسرائیلی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اسرائیل کے سابقہ سوویت یونین کے تمام ممالک کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر تمام رہ نماں کے ساتھ مستقل بات چیت کرتا ہوں۔ سب سے پہلے روسی صدر پوتین اور یوکرائن کے صدر کے ساتھ ہر چند ہفتوں یا مہینوں میں بات چیت کرتا ہوں۔ یہ تعلقات آپ میں سے بہت سے لوگوں کے لیے بہت اہم ہیں کیونکہ وہاں دوست اور رشتے دار موجود ہیں۔اس کے علاوہ نیتن یاھو نے کہا کہ روس کے ساتھ تعلقات اسرائیل کے تمام شہریوں کے لیے بھی اہم ہیں۔ کیونکہ وہ خطے کے استحکام اور ہماری ریاست کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- امریکہ ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے داخلی امور میں مداخلت بند کرے، ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کا بیان
- شام وسیع پیمانے پر پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا متحمل نہیں ہو سکتا ، بین الاقوامی تنظیموں کا انتباہ
- غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کسی معاہدے تک پہنچنے کے قریب نہیں، اسرائیلی ذرائع
- چین کی امریکہ کی جانب سے چین کے تائیوان علاقے کو ہتھیاروں کی فروخت کی شدید مخالفت
- گزشتہ 5 سال میں چین میں انسداد آفات کے لئے 3 ٹریلین یوآن سے زائد مالی اخراجات