اسلام آباد(عکس آن لائن) وفاقی وزیر برائے شہری ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ روزویلٹ کی
نجکاری نہیں کی جارہی بلکہ تزئین و آرائش کی جائیگی، ادارے میں کوئی چیزغلط نہیں ہونے دوں گا،
ایسے بہت سے معاملات ہیں جو نوٹس میں آئے ان کیخلاف کارروائی ہوگی، مائنس ون جیسی باتوں کاحقیقت
سے کوئی تعلق نہیں ہے، پاکستان تحریک انصاف میں عمران خان کاکوئی متبادل نہیں ۔ایک انٹرویو میں غلام سرور
نے کہا کہ عالمی سطح پراس وقت انٹرنیشنل فلائٹ آپریشنزویسے ہی معطل ہیں ہم خصوصی پروازیں چلارہے ہیں،
اس وقت تمام بڑی ایئرلائنزاس وقت گراؤنڈہیں لوگوں کونکال رہی ہیں تاہم ہم نیابھی تک پی آئی اے میں ڈاؤن
سائزنگ وغیرہ کچھ نہیں کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے ادارے میں جعلی لائسنس اور ڈگریوں پر کارروائی کی
ہے،مشکوک لائسنس والے پائلٹس کیخلاف کارروائی جاری ہے، ہمیں لوگوں کی سیفٹی عزیزہے اور ادارے میں
شفافیت لارہے ہیں۔غلام سرور نے کہا کہ پی آئی اے چھوٹی ایئرلائن ہے10سالوں میں5حادثات ہوئے تو اس کا
مطلب کہیں تو گڑبڑ ہے، دنیاکی بڑی ایئرلائنز ہیں وہاں سالوں میں حادثات نہیں ہوتے، پی آئی اے کا 30جہازوں
کافلیٹ ہیاور10سالوں میں5حادثات ہوئے۔اپوزیشن کی تنقید پر انہوں نے کہا کہ مائنس ون جیسی باتوں کاحقیقت
سے کوئی تعلق نہیں ہے، پاکستان تحریک انصاف میں عمران خان کاکوئی متبادل نہیں ہے اپوزیشن کایہ ہی
کام ہوتاہے کہ حکومتی صفوں میں انتشارپیداکرے، اپوزیشن نے ہی واویلاکیاجس پروزیراعظم عمران خان نے
جواب دیا، عمران خان نے کہاتھامائنس ون نہیں ہوگااوراگرہوگابھی تومیراہی نظریہ چلے گا۔