واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی جانب سے روبرٹ میلے کو ایران کیلئے خصوصی نمائندے کے طور پر کام کرینگے روبرٹ میلے سابق صدر باراک اوباما کی انتظامیہ میں خارجہ پالیسی کے مشیر کے عہدے پر فائز تھے۔یاد رہے کہ میلے نے فروری 2014ء سے جنوری 2017ء تک امریکا کی قومی سلامتی کونسل میں کام کیا۔ وہ 2015ء میں ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے سینئر ترین امریکی مذاکرات کاروں میں سے ایک تھے۔ میلے کو فسلطینی اسرائیلی تنازع کے حوالے سے بھی ماہر شمار کیا جاتا ہے۔ وہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے معاون بھی رہ چکے ہیں۔وہ 2000ء میں کیمپ ڈیوڈ میں سہ فریقی سربراہ اجلاس کے انعقاد میں بھی شریک رہے۔ یہ اجلاس امریکی صدر بل کلنٹن، فلسطینی سربراہ یاسر عرفات اور اس وقت کے اسرائیلی وزیر اعظم ایہود باراک کے درمیان منعقد ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین اور ہنگری کو اعلیٰ سطح تبادلوں کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے، چینی صدر
- رین آئی ریف پر غیرقانونی طور پر گراؤنڈڈ جنگی جہاز کے باعث مرجان کی چٹان کے حیاتیاتی نظام کو نقصان پہنچا ہے، چین
- چین مصنوعی ذہانت کو بالادستی کے لئے آلے کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کرتا ہے، چینی میڈ یا
- امر یکی گروپس نے ایک سال کے دوران چینی اداروں پر ساڑھے چار کروڑ سے زائد سائبر حملے کئے ، چین کی تحقیقات میں انکشاف
- تاجکستان اور چین کے تعلقات مشترکہ ترقی کا نمونہ ہیں، سا بق سیکر ٹری جنرل ایس سی او