قرضے

رواں مالی سال کے 7 ماہ کے دوران نجی شعبے کے قرضے 797 ارب روپے تک پہنچ گئے

لاہور(عکس آن لائن) رواں مالی سال کے سات ماہ کے دوران نجی شعبے کے قرضے 797 ارب روپے تک پہنچ گئے۔رپورٹ کے مطابق جولائی 2021 سے جنوری 2022 کے دوران نجی شعبے کے قرضوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 7ماہ کے دوران نجی شعبے کے قرضے 797 ارب روپے رہے، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں نجی شعبے کے قرضے 315 ارب روپے تھے۔

جولائی سے جنوری 2022 کے دوران زرعی شعبے کے قرضے 740 ارب روپے رہے جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں زرعی قرضے 716 ارب روپے تھے۔ سات ماہ میں مینوفیکچرنگ شعبے کے قرضے 632 ارب روپے رہے جو گذشتہ مالی سال اسی عرصے میں صرف 83 ارب روپے تھے۔رپورٹ کے مطابق مینوفیکچرنگ شعبے میں صرف ٹیکسٹائل کے قرضے 311 ارب روپے رہے جبکہ گزشتہ مالی سال انہیں 7 ماہ میں ٹیکسٹائل کے قرضے 37 ارب 70 کروڑ روپے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں