اسلام آباد (عکس آن لائن) رواں مالی سال کے دوران گاڑیوں کی درآمدات میں 80.65 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں جولائی تا نومبر 2019ء کے دوران درآمدات کا حجم 26.1 ملین ڈالر تک کم ہو گیا
جبکہ گزشتہ مالی سال سے جولائی تا نومبر 2018ء کے دوران گاڑیوں کی درآمدات کا حجم 134.9 ملین ڈالر رہا تھا ۔اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں مالی سال کے دوران گاڑیوں کی قومی درآمدات میں 108.8 ملین ڈالر یعنی 80.65 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔