عمان(عکس آن لائن)اردن کے شاہ عبداللہ نے خبر دار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں رمضان میں بھی جنگ بندی نہ کی توجنگ کا دائرہ علاقے کی سطح پر پھیل جائے گا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان کا یہ تازہ بیان غزہ میں تقریبا پانچ ماہ کی جنگ میں 30 ہزار فلسطینیوں کے قتل کے تناظر میں آیا ہے۔ شاہ عبداللہ کے اس بیان سے پہلے ان کی فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے ملاقات بھی ہوئی ہے۔
شاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل نے مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے دوران بھی غزہ میں جنگ جاری رکھی اور فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھا گیا تو یہ جنگ علاقے بھر میں پھیل جانے کا خطرہ ہو گا۔