رضا پہلوی

رضا پہلوی کا ایران میں خامنہ ای رجیم کے متبادل بادشاہت کی بحالی کا مطالبہ

تہران (عکس آن لائن)ایران کے سابق بادشاہ کے بیٹے رضا پہلوی نے پہلی بار ایرانی عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ملک میں ولایت فقیہ کے نظام کے متبادل منتخب بادشاہی نظام کے قیام کے لیے جدو جہد کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ بیان ایک اس یقین دہانی کے تحت کیا جس میں انہیں وثوق ہے کہ خامنہ ای رجیم جلد اپنے زوال کا شکار ہونے والی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران میں اسلامی جمہوری نظام کے متبادل نظام کے طور پر منتخب بادشاہ کا نظام زیادہ موزوں اور مناسب ہے۔ عوام کو ایک منتخب بادشاہی نظام کے قیام پرغور کرنا چاہیے۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ ایران میں بادشاہت کا نظام ہی عوام کی خدمت کر سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں