راولپنڈی (عکس آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری ٹیسٹ میں مفت ٹکٹوں سے متعلق اطلاعات کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹیسٹ میچ کا ٹکٹ پچاس روپے کا ہے،جہاں ہرشخص میدان میں کرکٹ دیکھ سکتاہے۔
کرکٹ بورڈ کے جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تردید کی گئی ہے کہ مفت ٹکٹوں سے متعلق اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں اور نہ ہی بغیرپاس کے کسی کو بھی گراؤنڈ میں آنے کی اجازت ہے، اس وقت شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد میدان میں موجود ہے۔واضح رہے کہ انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی دس سال بعد واپسی ہوگئی،راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔