بھلوال (نمائندہ عکس آن لائن)رانا تیمور اکرام ضلعی کوارڈینیٹرپی ٹی آئی یوتھ ونگ کاتحصیل بھلوال کا دورہ سابق امیدواربرائے صوبائی اسمبلی و تحصیل صدر ملک خالق داد پڑھارسے ملاقات یوتھ کے تنظیمی معاملات پر بات چیت تفصیل کے مطابق ضلعی کوارڈینٹر پی ٹی آئی یوتھ ونگ رانا تیموراکرام نے تحصیل بھلوال کا دورہ کیا
اس موقع پرسیکرٹری انفارمیشن سٹی بھلوال رانا رشید ولی،نائب صدر سٹی پی ٹی آئی سبحان واحد، عثمان وڑائچ، راجہ نعیم، سلمان عامر بلوچ ، چیف وارڈن شہزاد احمد قریشی ضلعی ڈپٹی کوارڈینیٹر امیتاز مدنی، ضلعی ڈپٹی کوارڈینیٹر چوہدری محمد بلال وکیل بھی انکے ہمراہ موجود تھے انہوں نے تحصیل صدر پاکستان تحریک انصاف ملک خالقداد پڑھارسے انکے دفترمیں ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا تیموراکرام نے کہا ہے کہ تحصیل بھلوال میںایک اچھی ٹیم تشکیل دی جائے گی تاکہ پاکستان تحریک انصاف کو حلقہ بھر میں مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف کے ویژن کو اجاگرکیاجاسکے ۔