ماڈل سمارہ چوہدری

رابی پیرزادہ کے بعد ماڈل سمارہ چوہدری بھی ویڈیو ہیکنگ کا شکار

لاہور (عکس آن لائن) گلوکارہ اور ماڈل رابی پیرزادہ کے بعد ایک اور ماڈل سمارہ چوہدری کی پرائیویٹ ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والی ماڈل سمارہ چوہدری اس بار ویڈیو سکینڈل کا شکار بنی ہیں۔ سمارا چوہدری متعدد پاکستانی اشتہارات میں کام کر چکی ہیں اور مختلف ماڈلنگ پروجیٹکس میں بھی جلوہ گر ہوچکی ہیں۔

تاہم ماڈل سمارہ کی جانب سے قابل اعتراض پرائیویٹ ویڈیو پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس طرح کے واقعات میں لاہور سے تعلق رکھنے والا ایک ہیکر گروپ ملوث ہے جو سلیبریٹیز کے موبائل فون ہیک کرکے ان کی ذاتی نوعیت کی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل کردیتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں