لاہور (عکس آن لائن ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کے نتائج نفرت انگیزی کی صورت سامنے آرہے ہیں ، دین اسلام میں انتہا پسندی یا نفرت کی کوئی گنجائش نہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کے نتائج نفرت انگیزی کی صورت سامنے آرہے ہیں، عالمی برادری کو اسلامو فوبیا کے مضمرات پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ناروے میں اشتعال انگیز فعل صرف نفرت اور انتہا پسندی ہے، دین اسلام میں انتہاپسندی یا نفرت کی کوئی گنجائش نہیں۔