بیجنگ (عکس آن لائن)چینی لالٹین فیسٹیول کے موقع پر دنیا بھر کے بہت سے ممالک نے رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا ۔ زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی دوست روایتی چینی ثقافت کی کشش کو محسوس کرنے کے لیے ان تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں ۔
گیارہ تاریخ کو زیمبیا کے دارالحکومت لوساکا اور انگولا کے دارالحکومت لوانڈا میں چائنا میڈیا گروپ کے لالٹین فیسٹیول گالا کی پروموشنل ویڈیو کو بڑی اسکرینوں پر پیش کیا گیا اور مقامی لوگوں کی جانب سے اسے بھرپور پذیرائی ملی۔
اسی طرح ،اٹلی کے شہر فلورنس نے چینی نئے سال کے استقبال اور شان دار “لالٹین فیسٹیول”کے موضوع پر رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا ۔
اس موقع پر ڈریگن اور لائن ڈانس کے ذریعے شرکاء کے لئے نئے سال کی خوشیوں اور نیک تمناوں کا اظہار کیا گیا ۔تقریب میں موسیقی، رقص، مارشل آرٹس سمیت پرفارمنس اور رنگا رنگ پروگراموں نے بڑی تعداد میں مقامی لوگوں، سمندر پار چینیوں اور سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔