بیجنگ (عکس آن لائن)چینی صدر شی جن پھنگ نے چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے اطالوی صدر سرجیو میٹاریلا سے بیجنگ میں ملاقات کی ہے ۔جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ سات سال بعد اطالوی صدر کے چین کے دوسرے سرکاری دورے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سال چین اور اٹلی کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی بیسویں سالگرہ کا سال ہے۔یقین ہے کہ اس دورے سے چین اور اٹلی کے تعلقات کی ترقی میں مزید تیزی آئے گی اور ایک نئے تاریخی نقطہ آغاز پر دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل ہوں گے۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ اس وقت جب دنیا ایک صدی میں نہ نظر آنے والی بڑی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، چین اور اٹلی کو دو قدیم تہذیبوں کی حیثیت سے کھلے پن اورشمولیت کی اپنی روایت کو آگے بڑھانا چاہئے،عالمی برادری میں بات چیت کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے اور تعاون کے ذریعے تنازعات کو دور کرنے کی ترغیب دینی چاہیئے تاکہ ایک ہم آہنگ دنیا کی مشترکہ تعمیر کی جائے۔
اسی دن شام میں صدر شی جن پھنگ اور اطالوی صدر سرجیو میٹاریلا نے بیجنگ میں چین اٹلی ثقافتی تعاون میکانزم کی کانفرنس اور چین اور اٹلی کی جامعات کے صدور کے مکالمے میں شرکت کرنے والے دونوں فریقوں کے نمائندوں سے ملاقات کی