دنیا بھر میں کورونا وائرس

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ20 لاکھ سے بڑھ گئی

لاہور (عکس آن لائن) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ20 لاکھ تک پہنچ گئی ہے،
اس مہلک وائرس کے باعث اب تک سات لاکھ77ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 22053135 جبکہ فعال متاثرین کی تعداد6479114 ہے۔ مختلف ممالک میں اب تک کورونا وائرس سے 777489 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد56 لاکھ 12ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ ایک لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ کے بعد برازیل میں مریضوں کی تعداد زیادہ ہے جبکہ بھارت، روس، جنوبی افریقہ، پیرو، میکسکو اور چلی میں بھی لاکھوں افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد27 لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اب تک 52 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے55 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بھارتی حکام کے مطابق اس دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید876 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں