انقرہ(عکس آن لائن) ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ دنیا اسلاموفوبیا کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔اپنے ویڈیو پیغام میں ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ دنیا کو اسلاموفوبیا اور غذائی قلت کو روکنے کے لیے آگے آنا چاہیے کیوں کہ حالیہ چند سالوں میں یہ چیزیں انتہائی خطرناک حد تک پھیل گئی ہیں جب کہ عالمی برادری کو کمبوڈیا، روانڈا اور بوسنیا جیسے سانحات پر ایکشن لینا چاہیے۔رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ انسانیت بھی ایک وبا کے خلاف جدوجہد میں مصروف ہے، یہ نسل پرستی کے وائرس کے خلاف لڑائی میں برسرپیکار ہے جو تیزی سے بڑھ رہا ہے، مساجد اور چرچز پر حملوں میں اضافہ ہورہا ہے جب کہ معاشرے میں مذہب، زبان اور نسل پرستی کی بنیاد پر نفرت انگیز جرائم دن بدن بڑھتے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- امریکہ ہمیشہ دو چہروں کے ساتھ چین کے حوالے سے آگے نہیں بڑھ سکتا، چینی وزیر خا رجہ
- چینی وزیر خا رجہ کی افغانستان سے متعلق چین، روس، پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کے تیسرے غیر رسمی اجلاس میں شرکت
- اقوام متحدہ میں یوکرین بحران کے حوالے سے “فرینڈز آف پیس” گروپ کا قیام
- چینی صدر کی شمال مشرقی چین کے جامع احیاء میں صنعتی کارکنوں کے کردار کی حوصلہ افزائی
- چین کی جانب سے فلسطین اسرائیل تنازع کے حل کے لیے چار نکاتی تجویز