statics.jpg

دس ماہ کے دوران پاکستان کی چین کو سمندری خوراک کی برآمدات میں 41فیصد اضافہ

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان کی چین کو سمندری خوراک کی برآمدات 166.56 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جو کہ سال بہ سال جنوری سے اکتوبر کے مہینے میں 41 فیصد زیادہ ہے،گزشتہ سال یہ حجم 118.07 ملین ڈالر تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال پہلے دس مہینوں میں پاکستان کی چین کو منجمد مچھلی کی برآمدات 45.47 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 21.80 ملین ڈالر تھیں۔ حجم کے لحاظ سے جنوری تا اکتوبر 22331.728 ٹن سے زائد منجمد مچھلی چین کو برآمد کی گئی جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران یہ 13084.984 ٹن تھی۔

امسال جنوری سے اکتوبر میں چین کو تازہ اور منجمد کیکڑوںکی برآمدات 22.46 ملین ڈالر تک پہنچ گئیںجو گزشتہ سال اسی عرصے میں 17.14 ملین ڈالر تھے جو کہ 31 فیصد کا اضافہ ہے۔ مقدار کے لحاظ سے اس سال کے پہلے دس مہینوں میں یہ 3174.391 ٹن تھی اور گزشتہ سال سال اسی مدت میں یہ 2445.136 ٹن تھی جو کہ تقریباً 30 فیصد اضافہ ہے۔اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے اکتوبر کے دوران، مولسک اور شیلفشکی چین کو برآمدات 19.77 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیںجو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران صرف 1.89 ملین ڈالر تھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں