لندن (عکس آن لائن)شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ میگھن مارکل کے بغیر دادا پرنس فلپ کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے برطانیہ پہنچ گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پرنس ہیری لاس اینجلس سے لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچے اور اب وہ قرنطینہ کریں گے۔ذرائع نے بتایاکہ میگھن مارکل بھی ہیری کے ساتھ آنا چاہتی تھیں تاہم حاملہ ہونے کی وجہ سے ان کے ڈاکٹرز نے انہیں سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا۔واضح رہے کہ 9 اپریل کو ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ 99سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ بکنگھم پیلس کے مطابق شہزاد فلپ کچھ دنوں سے بیمار تھے۔واضح رہے کہ شاہی ذمہ داریوں سے دستبرداری کے بعد گزشتہ سال ہیری امریکا چلے گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- شی زانگ میں زلزلے کے بعد امدادی کام جاری ہے،چینی وزارت خارجہ
- چین کی امریکہ کی جانب سے چینی کمپنیوں کو ملٹری انٹرپرائز لسٹ میں شامل کر نے کی مذ مت
- موسم بہار کے نصب العین” کو مزید رنگین بنایا جائے, چینی میڈ یا
- نئے سال میں غیر ملکی سرمایہ کار چینی مارکیٹ کے حوالے سے پرامید ، چینی میڈ یا
- چین-افریقہ تعاون فورم کے تحت افریقہ کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیا جائے گا، چینی وزیر خارجہ