پشاور( عکس آن لائن) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں کرونا وائرس کے 15مریضوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 17 افراد کے لیبارٹری ٹیسٹ آنا باقی ہیں ، 15مریضوں کا تعلق ایران سے تفتان کے ذریعے آنے والے زائرین میں سے ہیں ، تفتان سے مزید 225زائرین ڈی آئی خان پہنچ رہے ہیں ،
مفتی محمود ہسپتال میں200 بستروں کا الگ قرنطیہ سینٹر قائم کر دیاگیا ہے منگل کے روز مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر نے نیوز کانفرنس میں کرونا وائرس مریضوں کے حوالے سے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وارس صرف پاکستان ہی میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں پھیل گیا ہے ،صوبائی حکومت کرونا وائرس سے متعلق ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور صوبائی حکومت کے تمام ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں،
عوام کی حفاظت کیلئے تمام ممکن اقدامات اٹھائے جاچکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کرونا وائرس کے 15تصدیق شدہ مریض ہیں ،17 افراد کے لیبارٹری ٹیسٹ آنا باقی ہیں ،جبکہ 15مریضوں کا تعلق ایران سے تفتان کے ذریعے آنے والے زائٓرین میں سے ہیں ، تفتان سے مزید 225زائرین ڈی آی خان پہنچ رہے ہیں۔ڈیرہ اسماعیل خان سے آنے والے زائرین کو قرنطینہ منتقل کیا جائے گا ، قرنطینہ میں رکھے گئے افراد کے کھانے پینے کا مکمل بندوبست کیاگیاہے ، مفتی محمود ہسپتال میں200 بستروں کا الگ قرنطیہ سینٹر قائم کر دیاگیا ہے ۔
ڈی آئی خان کے گومل میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں بھی قرنطینہ سینٹر قائم کردیاگیا ہے ، صوبے کے تمام پولیس تربیتی مراکز میں تربیتی عمل تاحکم ثانی بند کر دیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر اور علماءکے ساتھ مل کر لائحہ عمل طے کریں گے، جبکہ خیبر پختونخوا میں کرونا مریضوں کیلئے 26 ہسپتال مختص کئے گئے ہیں اور20کو تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہیں ۔ عوام سے گزارش ہے کہ کرونا وائرس سے بچاوکیلئے احتیاطی تدابیر اپنائیں ،صحافیوں کے تحفظ کیلئے بھی صوبائی حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے ۔