بیرسٹر سیف

خیبرپختونخوا ہاوس میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا

پشاور(عکس آن لائن) خیبرپختونخوا کابینہ نے خیبرپختونخوا ہاوس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا۔

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا ہاوس میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا، فیصلہ صوبائی کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں کیا گیا تھا۔ بیرسٹرسیف نے کہا کہ کابینہ میں وزرا، ممبران اسمبلی کیلئے رہائش کا مسئلہ درپیش تھا، گورنر انیکسی فی الحال ایم پی ایز اور وزرا استعمال کریں گے۔ گورنر کیلئے کے پی ہاس میں متبادل رہائش کا بندوبست کیا جارہا ہے، گورنر فی الحال سندھ ہاس میں قیام کا بندوبست کریں۔

مشیراطلاعات خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ گورنر کے اسلام آباد میں کئی گھر ہیں،ان کیلئے رہائش کی کمی نہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی دل نہ ہاریں،کے پی ہاس میں ان کا داخلہ بند نہیں کریں گے۔