افریقین شیرکابچہ

خوشحال گڑھ میں محکمہ جنگلی حیات کوہاٹ کی بڑی کاروائی،قیمتی افریقین شیرکابچہ برآمد

کوہاٹ(نمائندہ عکس آن لا ئن) خوشحال گڑھ میں محکمہ جنگلی حیات کوہاٹ کی بڑی کاروائی زیر تعمیر آئل ریفائینری کے مالک راحیل شیخ کے قبضہ سے قیمتی افریقین شیرکابچہ برآمدکرلیامحکمہ وائلڈ لائف کوہاٹ کے مطابق افریقی نسل کا تقریبا ایک سال کا بچہ ہے جس سے خوشحال گڑھ زیر تعمیر آئل ریفائینری کے مالک راحیل شیخ نے اپنے پاس غیرقانونی طور پر رکھا تھا وائلڈ لائف ایکٹ 2015کے تحت چالان کردیا ہے شیرکا بچہ مالک کوکسی صورت واپس نہیں مل سکتا

اس حوالے سے محکمہ وائلڈ لائف خیبر پختونخواہ کنزرویٹر محمد علی اور DFOعبدلالصمد وزیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مخبر کی اطلاع پر محکمہ وائلڈ لائف DFOعبدالاصمد وزیر کی قیادت میں آئل ریفائنری کوہاٹ خوشحال گڑھ پر چھاپہ مار کر وہاں پر موجود غیر قانونی افریقین شیر کو قبضے میں لے کر قانونی کاروائی کے لئے دفتر منتقل کیا ۔اس موقع پر پشاور چڑیا گھر کے ڈاکٹر عبدالقادر ، DFOکوہاٹ ڈویژن عبدالاصمد وزیر، SDFOشبیر احمد اور دیگر وائلڈ لائف محکمے کا عملہ بھی موجود تھا۔

انھوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ جنگلی حیات صوبہ سرحد کے وائلڈ لائف اینڈ بائیو ڈائیورسیٹی کے قانون کے دفعہ نمبر 13،14،16،17،18،19،20اوردفعہ 21کے تحت چالان کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ یہ افریقین شیر کوہاٹ آئل ریفائنری کے مالک راحیل شیخ کی ملکیت تھا ملزم کے خلاف FIRدرج کر لی گئی ہے مزید عدالتی فیصلہ تحقیقات کے بعد عدالت فیصلہ کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ اس کامیاب کاروائی پر ہم محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں کے ساتھ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کیپٹن ریٹائرڈ عبدالرحمان، DPO کوہاٹ کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان کے نہایت مشکور ہیں کہ انھوں نے ہماری اس کاروائی میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور قیمتی افریقین شیر آئل ریفائینری کوہاٹ خوشحال گڑھ پر سے برآمد کرنے میں ہماری مدد کی۔یاد رہے کہ وائلڈ لائف کوہاٹ ڈویژن کی رواں سال یہ دوسری بڑی کاروائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں