راولپنڈی (عکس آن لائن ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ خطے میں امن خراب کرنے والے کسی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ، افواج پاکستان ملک کا دفاع کرنا جانتی ہیں،خطے میں امن چاہتے ہیں مگر ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا،بہت قربانیوں کے بعد پاکستان نے امن حاصل کیا ہے۔ خطے میں امن کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے، بھارت جس راستے پر چل رہا ہے وہ انہیں تباہی کے راستے لے جائے گا۔
بھارتی آرمی چیف دھمکیوں کی بجائے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم بند کر دیںاتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ سکیورٹی لحاظ سے ہمارا خطہ مسائل کا سامنا کرتا رہا ہے۔ ہمارا خطہ چار دہائیوں سے امن کے لئے کوششیں کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہر وہ کام کیا جس سے خطے میں امن ہو۔ پاکستان نے افغان مصالحتی عمل میں بھرپور کردار ادا کیا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت کے خلاف پاک افواج نے قابل فوج ہونے کا ثبوت دیا۔ مائیک پومپیو نے آرمی چیف سے بات چیت کی مائیک پومپیو نے بنیادی طور پر دو باتیں کیں۔ پومپیو نے کہا حالات بہتر ہونے کے باوجود خطہ ابتری کی طرف جارہا ہے ،آرمی چیف نے کہا خطے کے ممالک میں کشیدگی کم ہونی چاہئے۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بہت سی افواہیں زیر گردش ہیں۔ سوشل میڈیا پر جانے مانے لوگ بھی بات کررہے ہیں۔ خطے کی صورتحال میں بہتری کے لئے آرمی چیف کا اہم کردار ہے۔ ایرانی جنرل واقعے کے بعد دفتر خارجہ نے بیان دیا ،عوام،میڈیا صرف مصدقہ ذرائع کی بات پر توجہ دیں۔ بہت قربانیوں کے بعد پاکستان نے امن حاصل کیا ہے۔ خطے میں امن کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
خطے میں امن خراب کرنے والے کسی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ملک کا دفاع کرنا جانتی ہیں۔ خطے میں امن چاہتے ہیں مگر ملکی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ بھارت جس راستے پر چل رہا ہے وہ انہیں تباہی کے راستے لے جائے گا۔ بھارتی آرمی چیف کے بیانات سنے ہیں بھارتی آرمی چیف نئے ہیں وہ اپنی جگہ بنانے کی کوششوں میں ہیں۔ بھارتی آرمی چیف کو خطے کے حالات، پاکستانی فورسز کا اچھی طرح علم ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف دھمکیوں کی بجائے کشمیر میں ظلم و ستم بند کر دیں