گڈزٹرانسپورٹ

حکومت نے قانون کوکاغذ کا ٹکڑا اور مذاق بنا دیا ‘ محمداویس چوہدری

لاہور( عکس آن لائن)آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنمامحمداویس چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت نے قانون کوکاغذ کا ٹکڑا اور مذاق بنا دیا ہے،ایکسل لوڈ قانون پر عمل نہ ہونے کیخلا ف اسلام آباد ہائی کورٹ توہین عدالت کانو ٹس لے، اوورلو ڈ نگ قانو ن کا نفاذ ملکی اثاثوں کے تحفظ اور انسانی زندگیوں کی حفاظت کیلئے ناگزیر ہے۔ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی کے اجلاس میں کیا ۔ اس موقع پر محمد اظہرقادری،حاجی الیاس بابر،حاجی ناظم الدین بردی،حاجی محمد اظہر سراج و د یگر بھی موجود تھے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت روایتی ہٹ دھرمی چھوڑ کر آئینی قانونی ذمہ داری کو پورا کرے، گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن صرف لاقانونیت کا خاتمہ اور قانون پر عملدرآمد چاہتی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی رو شنی میں حکومت اور متعلقہ ادارے عدالتی احکامات پر فوری طور پر اوور لوڈنگ کے خاتمے اور ایکسل ویٹ لوڈلمٹ قانون پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں