شاہدہ منی

حکومت فن کے ذریعے ملک کی خدمت کرنے والے فنکاروں کو سہولیات دینے کیلئے قانون سازی کرے ‘ شاہدہ منی

لاہور(عکس آن لائن)نامور گلوکارہ و اداکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ حکومت ساری زندگی فن کے ذریعے ملک کی خدمت کرنے والے فنکاروں کو عمر کے آخری حصے میں ریٹائرڈ ملازمین کی طرز پر مراعات اورخصوصاً سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت دینے کیلئے قانون سازی کرے،ہر آنے والی حکومت کی اپنی پالیسی ہوتی ہے جس سے مستحق فنکار مشکلات کا شکاررہتے ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں شاہدہ منی نے کہا کہ بہت سے فنکار لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرتے بکھیرتے جوانی سے بڑھاپے کوپہنچ جاتے ہیں.

لیکن اس عمر میں ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا،جب فنکاروں کو کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارتے ہوئے دیکھتی ہوں تودل بہت دکھی ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرے سمیت بہت سے دوسرے فنکار اپنے طو رپر ایسے لوگوں کا بھرم رکھتے ہوئے ان کی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ریاست کو چاہیے کہ اس کی ذمہ داری اٹھائے اور ایسے لوگوں کو عزت و احترام کے ساتھ مراعات دی جائیں تاکہ وہ عمر کے آخری حصے میں تنگ دستی جیسی مشکل سے بچ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں