لاہور( عکس آن لائن)نامور گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے کہ حکومت سال 2020ء کو پاکستان کی ثقافت سے منسوب کرے اور اس سلسلہ میں پاکستان کے مختلف شہروں میں ثقافتی تقریبات کا انعقاد کرنے کے ساتھ وفود اور ثقافتی طائفوں کو بیرون ممالک روانہ کیا جائے ۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف لوہار نے کہا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہو گئی ہے اور اب ہمیں دنیا کو بھی اس سے آگاہ کرنا چاہیے ۔ موجودہ حالات میں عوام مہنگائی اور دیگر مسائل کی وجہ سے گھٹن زدہ ماحول میں زندگی بسر کر رہے ہیں اس لئے حکومت ان کے لئے تفریحی سر گرمیاں شروع کرے اور اس تناظر میں نئے سال 2020ء کو پاکستان کی ثقافت سے منسوب کیا جائے اور اس تناظر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے جس سے معاشی سر گرمیاں بھی عروج پائیں گی ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی فنکاروں پر مشتمل طائفوں اور وفود کو بیرون ملک روانہ کیا جائے تاکہ دنیا کو پاکستان کا مثبت چہرہ دکھایا جا سکے۔