لاہور (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ حکومت جو مرضی کر لے ہم الیکشن ضرور لڑیں گے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر ڈاکٹر یاسمین راشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے یہ مسئلے کھڑے کرتے ہیں، ہم یہاں سے نکل کر سیشن کورٹ جائیں گے۔
یاسمین راشد نے مزید کہا کہ ہم سارا دن اسی چکر میں رہتے ہیں، حکومت جو مرضی کر لے ہم تیار ہیں پھر پور الیکشن لڑیں گے، ہم اپنے ووٹ کی حفاظت کریں گے۔