نمائشوں کا انعقاد

حکومت برآمدات کے فروغ کیلئے سنگل کنٹری نمائشوں کا انعقاد کرے ‘کارپٹ ایسوسی ایشن

لاہور( عکس آن لائن)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت کو برآمدات کے فروغ کیلئے سنگل کنٹری نمائشوں کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ برآمد ات میں اضافے کے لئے عملی طو رپر پیشرفت کی جائے ،پاکستان اور عالمی حالات کو پیش نظر رکھ کر تجارتی پالیسی تشکیل دے کر اہداف مقرر کئے جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار سینئر وائس چیئرمین ریاض احمد نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مختلف ممالک کی مارکیٹوں تک رسائی کیلئے از خود نمائشوں کا انعقاد کرنا چاہیے اوراگر حکومت اس پر عمل پیرا ہو جائے تو پاکستانی مصنوعات کو بیحد پذیرائی مل سکتی ہے ۔ برآمد کنندگان کو انتہائی چیلنجز کا سامنا ہے جس کیلئے انہیں فوری طور پر سہولیات اور مراعات دی جانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں نہ صرف تجارتی پالیسی تشکیل دی جائے بلکہ ہر سیکٹر کیلئے اہداف مقرر کئے جائیںتاکہ ہماری معیشت کو سہارا مل سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں