شیخ رشید

حکومت امداد ملنے کا شور ڈال رہی ہے ،چین سے امداد پاک فوج کی وجہ سے ملی، شیخ رشید

اسلام آباد(نمائندہ عکس ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت چین سے امداد ملنے کا شور ڈال رہی ہے لیکن چین سے امداد پاک فوج کی وجہ سے ملی ورنہ حکومت کو ایک ڈالر دینے کو بھی کوئی تیار نہیں، موجودہ حکومت کو بےساکھیوں کے سہارے پر ہے جو جلد گرنے والی ہے۔اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ن اور ش کے حالات جلد سامنے آئیں گے،

لاہور اور فیصل آباد میں ضمنی انتخابات میں فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ موجودہ حکومت دھڑم کرکے گر جائے گی کیونکہ حکومت سے اکثریت جان چھڑانا چاہتی ہے، حکومت کو بیساکھیوں کا سہارا ہے جو جلد گرنے والی ہیں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ کے کیس میں شیخ رشید اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت پہنچے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں