حکومتی پالیسیوں

حکومتی پالیسیوں نے ہر طبقے کو معاشی بدحالی کا شکار کردیا ہے ‘گڈزٹرانسپورٹرز

لاہور( عکس آن لائن )آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنمامحمد نعیم شاہ نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں نے تاجروں ، صنعتکاروں ،ٹرانسپورٹرز سمیت ہر طبقے کو معاشی بدحالی کا شکار کردیا ہے ،غربت کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہو گیاہے ،رہی سہی کسر لا ء اینڈ آرڈر کی ابتر صورتحال نے نکال دی ہے، اداروں میں کرپشن کا بازار گرم ہے جس کی سرپرستی خودحکومت کے لوگ کررہے ہیں۔اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ حکومت کی نااہلی ثابت ہوچکی ہے ،غریب عوام کی فلاح و بہبود یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کی بجائے غریب شہریوں کی زندگیاں مزید اجیرن کردی گئی ہیں ۔

انہو ں نے کہاکہ کوئی ادارہ فعال نہیں ، عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے والے ہی مذاق اڑا رہے ہیںاورحکومتی کارکردگی صر ف دعوئوں تک محدود ہے ، انہوں نے کہا کہ حکمران کوئی وعدہ پورا کرتے دکھائی نہیں دے رہے، معیشت کی صورت حال دن بدن ابتر ہوتی جا رہی ہے جبکہ حکمران غلط بیانی کے ذریعے قوم کو مسلسل دھوکہ دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں