واربرٹن (نمائندہ عکس آن لائن)حفاظتی اقدامات اور سماجی فاصلے برقرار رکھتے ہوئے کرونا پر قابو پا یا جا سکتا ہے۔محمد اکرم پنوار
پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ننکانہ صاحب کو ماہ اپریل میں34986کالز موصول ہوئیں جن میں صرف1443ایمرجنسی کالز تھیں ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122”محمد اکرم پنوار”کرونا ایمرجنسی کے تناظر میں ریسکیو 1122آفس ننکانہ میں ایک میٹنگ کا انعقاد کی گیا جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ فیسر محمد اکرم پنوار نے کی میٹنگ میں تمام آ فیسرز کے ساتھ ساتھ میڈیا کوار ڈینیٹر علی اکبر بھی موجود تھے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ننکانہ صاحب محمد اکرم پنوار نے پریس ریلیزمیں بتایاکہ ریسکیو 1122نے ماہ اپریل میں1443 موصول ہونے والی ایمرجنسیز کالز میں سے 392سڑک کے حادثات،818میڈیکل ایمرجنسیز21,آگ لگنے کے واقعات ،48لڑائی جھگڑوں کے واقعات،پانی میں ڈوبنے کا ایک واقعہ،عمارتوں کے منہدم ہونے کے3 واقعات اور160دیگر نوعیت کی ایمرجنسیز تھیں ۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122”محمد اکرم پنوار”نے کہا کہ ریسکیو 1122ننکانہ نے 7منٹس کا ریسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 1443ایمرجنسیز میں1503متاثرین کو ریسکیو کیا جن میں 188زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ1267متاثرین کو طبی امداد دینے کے بعد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور ان حادثات کے دوران48متاثرین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے زندگی کی بازی ہار گئے
اس کے ساتھ ساتھ ریسکیو 1122ننکانہ نے پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت ماہ اپریل میں میڈیکل سٹاف کی موجودگی میں 357مریضوں کوچھوٹے ہسپتالوں سے بڑے ہسپتالوں میں منتقل کیا انہوں نے مزید کہاریسکیورز جس عزم سے موجودہ حالات میں پیشہ ورانہ طریقے سے اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں لائق تحسین ہے۔ میٹنگ کے آخر میںمحمد اکرم پنوار نے کرونا ایمرجنسی کے تناظر میں لوگوں سے اپیل کی ہے کہ سماجی فاصلے برقرار رکھتے ہوئے کرونا ایمرجنسی کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے ۔