لاہور(عکس آن لائن) اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ کسی سے حسد کر نے سے اس کا کچھ نہیں جاتاالبتہ یہ ایسی بیماری ہے جو آپ کو کہیں کا نہیں چھوڑتی ،کسی کے برا چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا اس لئے دوسروں کے بارے میں اپنے دل کو شیشے کی طرح صاف رکھنا چاہیے ،شوبز میں کئی دہائیاں گزارلی ہیں لیکن کبھی تکبر کے قریب سے بھی نہیں گزری ۔
ایک انٹر ویومیں بشریٰ انصاری نے کہا کہ حسد کرتی ہوں اورنہ ہی ایسے لوگ مجھے پسند ہیں،مجھے ہمیشہ سے ہنسنا او رخوش رہنااچھا لگتا ہے اوریہ میری شخصیت کا لازمی جزو بن گیاہے ۔انہوں نے کہاکہ جب میں نے ٹی وی پر کام شروع کیا تو بڑی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ انہیں اس کا احساس ہو گیا ۔آج کل پڑھے لکھے اور اچھے گھرانے کے لڑکے اور لڑکیاں اس شعبے کی طرف آرہے ہیں جو خوش آئند ہے اور سب لوگ اچھا کام کر رہے ہیں۔