اسلام آباد(عکس آن لائن) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے مارچ ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اعلامیہ میں کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی اپیل پر آزادی مارچ ختم کیا گیا ، اکرم درانی کا کہنا تھا کہ نئے پلان کے تحت ہفتے میں 1،2 جلسے جلوس ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق جمیعت علمائے اسلام(ف)نے مارچ ختم کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی اپیل پر آزادی مارچ ختم کیا گیا ، رہنما جے یو آئی راشد محمود کا کہنا ہے کہ شاہراہوں پر دھرنے بھی نہیں ہوں گے۔
جے یو آئی کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا تھا کہ جواب شکوہ آنے کےبعدہم اپنےمقاصدمیں کامیاب ہوگئے،عمران خان کی جماعت کوجس طرح اکثریت سےنوازاگیا اس پر شکوہ تھا، مذاکرات کے حوالےسے بنائی گئی کمیٹیوں میں چوہدری برادران کی کمیٹی کےاسپانسروہ نہیں تھے جو پہلے کمیٹیوں کے تھے۔