جی سی یو نیورسٹی

جی سی یو نیورسٹی میں شعبہ ٹرانسلیشن سٹڈیز کے قیام کا اعلان

لاہور (عکس آن لائن) گورنمنٹ کالج یو نیورسٹی لاہور میں شعبہ ٹرانسلیشن سٹڈیز کے قیام کا اعلان کر دیا گیا ۔یہ شعبہ لاہور میں اپنی نوعیت کا پہلا شعبہ ہوگا۔شعبہ ٹرانسلیشن میں 4سالہ گریجوایٹ پروگرام بھی آفر کرے گا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کی شعبہ کے حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ ترجمہ مختلف ثقافتوں و زبانوں کا امتزاج ہے جو معنی اور تشریح کی ایک نئی دنیا تخلیق کرتا ہے،

یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ اس نئے شعبے کے قیام کی منظوری دے چکی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شعبہ تاریخی اور مقامی ادب کے ترجمہ پر خصوصی توجہ دے گا،نئے شعبہ کے فارغ التحصیل طلباء کو نہ صرف متعدد زبانوں پر عبور حاصل ہوگا، بلکہ وہ ان زبانوں سے وابستہ ادب اور ثقافت کا بہتر علم رکھتے ہوںگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں