جینیوا

جینیوا میں ورلڈ ہیلتھ کانفرنس کا انعقاد

جنیوا (عکس آں لائن) سوئٹزرلینڈ کے جنیوا میں 75ویں عالمی صحت اسمبلی کا آغاز ہوا۔ پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق دو سال سے زیادہ عرصے میں کووڈ۱۹ کی وبا کے پھیلنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کو آف لائن منعقد کیا گیا ہے۔ وبا کے علاوہ، کانفرنس میں اس بات پر توجہ مرکوز کی گئی کہ بڑھتے ہوئے عالمی تنازعات کے تناظر میں صحت عامہ  کو کس طرح آگے بڑھایا جائے، اور صحت کی ہنگامی صورتحال میں  عالمی ادارہ صحت کی تیاری کے ردعمل کو مضبوط کیا جائے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادہانوم گیبریسس نے اپنی افتتاحی تقریر میں ایک بار پھر  اس بات پر زور دیا کہ وبا “کہیں بھی ختم نہیں ہوگی جب تک کہ یہ ہر جگہ ختم نہ ہو جائے”۔ ٹیڈروس نے کہا کہ تمام ممالک کو ڈبیلو ایچ او  کی طرف سے مقرر کردہ 70فیصد ویکسینیشن کوریج کا ہدف جلد از جلد حاصل کرنا چاہیے، اور ساتھ ہی ساتھ شعبہ  صحت کے تمام کارکنوں، 60 سال سے زائد عمر کے افراد اور دیگر اعلیٰ خطرے والے گروپوں کو ویکسین لگانے کو ترجیح دینی چاہیے۔
وبا کے علاوہ اجلاس میں “صحت اور  امن” کے موضوع پر بھی تبادلہ خیال کیا جائےگا اور  افغانستان، ایتھوپیا، صومالیہ، جنوبی سوڈان، شام، یوکرین اور یمن جیسے ممالک میں انسانی بحرانوں پر بحث اور صلاح مشورہ  کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں