لاہور (عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری وسابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ جیل حکام سے صرف ایک شکایت ہے ، انہوں نے کپڑے استری کرنے کے لئے فرائنگ پین نہیں دیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کے ان تمام ورکرز کو سلام جنہوں نے 22 کروڑ کی حقیقی آزادی کی تحریک کیلئے جیل کی صعوبتیں برداشت کی لیکن ان کے حوصلے اب بھی اتنے ہی بلند ہیں۔
اسد عمر نے مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جیل حکام سے صرف ایک شکایت ہے کہ کپڑے استری کے لئے فرائنگ پین نہیں دیا۔واضح رہے کہ جیل بھرو تحریک کے تحت مختلف شہروں سے گرفتاریاں دینے والے تحریک انصاف کے رہنمائوں اور کارکنوں کو جمعہ کی شب رہا کر دیا گیا تھا ۔
Muchas gracias. ?Como puedo iniciar sesion?