درآمدات

جون کے مقابلے میں جولائی میں درآمدات میں 37.7فیصد کی نمایاں کمی

لاہور(عکس آن لائن)دستاویزات کے مطابق جون کے مقابلے میں جولائی میں درآمدات میں 37.7فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔اعداد وشمار کے مطابق درآمدات کا حجم7 اب 80 کروڑ ڈالرز سے کم ہو کر 4 ارب 81 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی میں 2 ارب 58 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز تجارتی خسارہ رہا جبکہ گزشتہ سال جولائی میں 3 ارب 26 کروڑ ڈالرز تجارتی خسارہ ہوا تھا۔

حکام کے مطابق جولائی میں درآمدات 12.3 فیصد کمی سے 4 ارب 91 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا جبکہ برآمدات کا حجم 0.7 فیصد کمی سے 2 ارب 32 کروڑ ڈالرز رہا۔دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال جولائی میں برآمدات 2 ارب 34 کروڑ ڈالر تھیں جبکہ درآمدات کا حجم 5 ارب 60 کروڑ ڈالرزسے زیادہ رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں