جوفرا آرچر

جوفرا آرچر کا بیٹ ٹوٹ جانے پر پرانی ٹویٹ وائرل ہوگئی

احمد آباد(عکس آن لائن)بھارت سے چوتھے ٹی 20 کے دوران انگلش کھلاڑی جوفرا آرچر کا بیٹ ٹوٹ گیا تھا جب کہ اس موقع پر ان کی ایک پرانی ٹویٹ وائرل ہوگئی۔جوفرا آرچر نے 18 بالز پر 18 رنز بنائے لیکن ان کی یہ کاوش ٹیم کو فتح دلانے کیلئے ناکافی رہی تھی، بھارت نے میچ 8 رنز سے جیت کر سیریز میں واپسی کرلی تھی، آرچر نے اپنے پرانے ٹویٹ میں کہا تھا کہ کیا برطانیہ میں کوئی بیٹ ٹھیک کرنے والا ہے۔یاد رہے کہ آرچر کی پرانی ٹویٹس کی باتیں اکثر درست ثابت ہو جاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں