چین

جمہوری نظام کا کوئی ایک واحد نمونہ نہیں ہے ، چین

بیجنگ (عکس آن لائن) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا ہےکہ سنگاپور کے نائب وزیر اعظم لارنس وونگ کی جمہوریت کے بارے میں وضاحت سنگاپور کے اپنے کامیاب عمل اور قومی حالات پر مبنی ہے اور بہت سےممالک کی نمائندگی کرتی ہے۔لیکن سب جانتے ہیں کہ جمہوریت کے لئے کوئی ایک خاص نمونہ نہیں ہے۔ پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق تر جمان نے کہا کہ جب تک ایک جمہوری نظام ملک کے قومی حالات کے مطابق ہے اور عوام کے وسیع تر مفادات کی نمائندگی کر سکتا ہے،تو یہ ایک مؤثر “حقیقی جمہوریت” اور “اچھی جمہوریت” ہے۔ اگرچہ چین اور سنگاپور کے قومی حالات مختلف ہیں ، لیکن ان دونوں ممالک نے اپنی خصوصیات کے مطابق اپنا اپنا جمہوری راستہ تلاش کیا ہے ۔

ماؤ نینگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین سنگاپور سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ تبادلوں اور باہمی سیکھنے کے عمل کو مضبوط بنانے، بین الاقوامی تعلقات کی جمہوریت کو فروغ دینے اور انسانی سیاسی تہذیب کو نکھارنے میں بھر پور کوشش کرنے کا خواہاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں