لاہور( عکس آن لائن) اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ جلد بازی اوربغیر سوچے سمجھے کئے گئے فیصلے اکثر انسان کو اندھیرے میں دھکیل دیتے ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں جگن کاظم نے کہا کہ میں کینیڈا میں قیام پذیر تھی پاکستان آئی تو ایک کام کے سلسلے میں کراچی جانا ہوا اور ہیں ایک شخص سے دوستی ہوئی اور ایک ہفتے کی شناشائی کے بعد گھر والوں کے بغیر نکاح بھی کر لیا جس کا مجھے بعد میں خمیازہ بھی بھگتنا پڑا ۔
انہوں نے کہا کہ انسان کو زندگی کے ہر معاملے میں بڑی سوچ بچار سے آگے بڑھنا چاہیے ،اگر کوئی انسان اپنی غلطیوں سے نہیں سیکھتا تو ناکامی ہمیشہ کے لئے اس کا مقدر بن جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب زندگی کے ہر معاملے میں بڑی سوچ بچار کے بعد فیصلے کرنے کی قائل ہو گئی ہوں کیونکہ اب میں کچھ کھونے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔