لاہور (عکس آن لائن) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوش عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جس ٹولے نے بھٹو کے حقیقی ورثہ کو حق نہ دیا وہ سندھ کی مظلوم عوام کوکیا انصاف دیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے گڑھی خدا بخش میں جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جعلی رجکماری کی گڑھی خدا بخش آمد سے ذوالفقار بھٹو اور بی بی شہید کی روح تڑپ اٹھی ہوگی کہ ان کی سیاست اور وراثت پر قابض گروہ نے ان کی قربانیوں کو ذاتی مفاد پر قربان کر دیا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ضیاء الحق کے منہ بولے بیٹے اور اس کی باقیات کو گلے لگا کر بھٹو اور بی بی شہید کے جمہوری فلسفے کو تار تار کردیا ہے، یقینا بی بی شہید کیخلاف کی جانے والی سیاہ کاریوں کے حوالے سے اپنے چچا اور والد کی طرف سے قبر پرکھڑے ہو کر جعلی راجکماری نے معذرت بھی ضرور کی ہو گی۔پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ جس ٹولے نے بھٹو کے حقیقی ورثہ کو حق نہ دیا وہ سندھ کی مظلوم عوام کوکیا انصاف دیں گے، بھٹو کے اصل وارث دربدر ،بھٹو کی وراثت اور سیاست پر ناجائز قابضین جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف عمل ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین اور ہنگری کو اعلیٰ سطح تبادلوں کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے، چینی صدر
- رین آئی ریف پر غیرقانونی طور پر گراؤنڈڈ جنگی جہاز کے باعث مرجان کی چٹان کے حیاتیاتی نظام کو نقصان پہنچا ہے، چین
- چین مصنوعی ذہانت کو بالادستی کے لئے آلے کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کرتا ہے، چینی میڈ یا
- امر یکی گروپس نے ایک سال کے دوران چینی اداروں پر ساڑھے چار کروڑ سے زائد سائبر حملے کئے ، چین کی تحقیقات میں انکشاف
- تاجکستان اور چین کے تعلقات مشترکہ ترقی کا نمونہ ہیں، سا بق سیکر ٹری جنرل ایس سی او