اسلام آ باد (عکس آن لائن ) چیف جسٹس گلزاراحمد نے جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کومیرٹ کی جیت قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ کریڈٹ کسی چیز کا نہیں ہے، وہ سپریم کورٹ کا جج بننے کی حقدار تھیں اوربن گئیں۔پیر کو جسٹس عائشہ ملک کی حلف برداری کی پروقار تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرلز شریک ہوئے۔سینیئر وکلا اور عدالتی عملہ بھی تقریب میں موجود تھا۔
اس موقع پر چیف جسٹس گلزاراحمد نے جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کومیرٹ کی جیت قرار دیا اور کہا کہ کریڈٹ کسی چیز کا نہیں ہے، وہ سپریم کورٹ کا جج بننے کی حقدار تھیں اوربن گئیں، یہ ہی ساری بات ہے۔