اسلام آباد (عکس آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے پیش کردہ اسلام آباد نیب کورٹ کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو پر ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار ملزمان کو کلیئر قرار دے دیا گیا، ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ویڈیو اسکینڈل میں ناصر جنجوعہ، خرم یوسف اور غلام جیلانی کلیئر قرار دے دیئے گئے۔ ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرا دی گئی۔ رپورٹ میں ایف آئی اے کی جانب سے کہا گیا کہ عدالت چاہے تو گرفتار تینوں ملزمان کو رہا کردے۔ ایف آئی اے نے تحقیقاتی رپورٹ میں تینوں ملزمان کو ڈسچارج کر دیئے ہیں، تینوں ملزمان کے خلاف شواہد نہیں ملے ہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں استدعا کی گئی کہ عدالت چاہے تو گرفتار تینوں ملزمان کو رہا کر دے۔