لاہور(عکس آن لائن)نامورگلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ لوگ ظاہری خوبصورتی کوپسند کرتے ہیں جبکہ میرے نزدیک انسان کو اندرسے خوبصورت ہونا چاہیے ، جب تک میرے پرستار مجھے سننا پسند کریں گے میں ان کیلئے گاتی رہوں گی ۔ایک انٹرویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ خوبصورتی خداکی دین ہے اور اس پاک ذات نے سب کو خوبصورت بنایا ہے ، انسان کو اپنے اعمال اورزبان کو خوبصورت بنانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک میرے پرستار مجھے سننا پسند کریں گے میں ان کیلئے اسی طرح گاتی رہوں گی اورجب میں سمجھوں گی کہ مجھے اب کنارہ کشی اختیار کر لینی چاہیے تو ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیںکروںگی ۔سائرہ نسیم نے کہا کہ عروج وزوال انسان کی زندگی کے ساتھ چلتے ہیں اس پر پریشان نہیں ہونا چاہیے بلکہ ہر حال میں خدا کی ذات سے راضی رہناچاہیے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کا مطالبہ
- برطانوی عوام کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ
- عالمی مینوفیکچرنگ پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس میں کمی ریکارڈ
- چین کے قومی دن کی تعطیلات کے پہلے پانچ دنوں میں چائنیز مین لینڈ سے تقریباً 10 لاکھ سیاحوں کا ہانگ کانگ کا دورہ
- چین اور شمالی کوریا کے درمیان روایتی دوستی عوام کا مشترکہ اثاثہ ہے ، چینی صدر