جاوید میانداد

جاوید میانداد نے پاکستان کا غیر ملکی قرضہ اتارنے کا بیڑا اٹھا لیا

کراچی (عکس آن لائن) سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے عظیم بیٹسمین جاوید میانداد نے پاکستان کا غیر ملکی قرض اتارنے کا بیڑا اٹھا لیا۔

62 سالہ جاوید میانداد نے سوشل میڈیا پر بڑا اعلان کرتے ہوئے آئی ایم ایف کا قرضہ اتار کر پاکستان کا بوجھ اتارنے کا عزم ظاہر کر دیا،ان کا کہنا ہے کہ قومی بینک میں ذاتی اکاونٹ کھلواوں گا،ہر پاکستانی ماہانہ بنیاد پر اکاونٹ میں حسب توفیق رقم جمع کرائے،بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی اکاونٹ میں رقم جمع کراکر اپنا کردار ادا کریں،ہر ماہ کچھ نہ کچھ رقم اکاونٹ میں ڈالتے رہیں،جمع ہونے والی رقم سے ہر ماہ قرضہ اتارا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ قرض اتارے بغیرپاکستان اپنے پیروں پر کھڑا نہیں ہوسکتا،قرضہ پاکستان پر ایک بوجھ ہے، ہر پیدا ہونے والا پاکستانی بچہ ڈھائی لاکھ روپے کا مقروض ہوتا ہے،ایسا نہ ہو کہ قرض کے سبب پاکستان سے ایٹمی پروگرام پر سودے بازی کی جائے،اگر کسی نے پاکستان سے قرضہ لیا ہے تو وہ واپس کردے،پاکستان کا قرضہ اتارنا میری زندگی کا آخری مشن ہوگا، پاکستان کا قرضہ اتار کر چھکا لگانا چاہتا ہوں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان کے کورونا وائرس کے متاثرین کے لیے قائم فنڈ کے لیے ٹیلی تھون میں گفتگو کرتے ہوئے 62 سالہ سابق قومی کپتان جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ کہ ہماری تو قسمت میں ہی یہ رہ گیا ہے کہ مانگتے رہو بس، اس شخص نے بچپن سے مانگنا شروع کیا ہے،اب وزیراعظم بن کر بھی وہی کر رہا ہے۔ کسی نے ملک کا نہیں سوچا، کھانے والے کھا کے نکل گئے اور عمران خان کی قسمت میں مانگنا چھوڑ گئے۔

جاوید میانداد کا مزید کہنا تھا کہ اس ملک میں اب تک صرف اپنے مفادات حاصل کرنے والوں نے حکمرانی کی ہے اور اب ہمیں عمران کی صورت میں لوگوں کا درد رکھنے والا سربراہ مملکت ملا ہے، جاوید میانداد کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان میرے ساتھ میٹنگ کر لیں، میرے پاس پاکستان کا قرضہ اتارنے کا پلان بھی ہے. ان کو پتہ ہے میں کیلکولیٹر ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں