اسلام آباد(عکس آن لائن)اداکارہ ثنا جاوید نے کہا کہ وہ ڈرامہ سیریل رسوائی میں انہیں پسند کرنے پر شائقین کی مشکور ہیں ۔اداکارہ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین تھا کہ ان کی محنت رنگ لائے گی اور لوگ ان کے کردار کو پسند کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کا ان کے کردار کا سراہانا اس بات کا ثبوت ہے کہ انہوں نے اپنے کردار کے ساتھ انصاف کیا ہے۔ اداکارہ اس ڈرامے میں ہراسگی کا شکار لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جس میں ان کے مقابل اداکار میکال ذوالفقار ہیں۔