کراچی (عکس آن لائن)سندھ ہائی کورٹ میں اسد عمر کی توہینِ الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت نہ ہو سکی۔
چیف جسٹس احمد علی شیخ کی رخصت کے باعث توہینِ الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف اسد عمر کی درخواست پر سماعت نہ ہوئی۔جسٹس یوسف علی نے اسد عمر کی درخواست پر کہا کہ ریگولر بینچ کی عدم دستیابی کے باعث دلائل نہیں سن سکتے۔
انہوں نے کہا کہ کیس کی جزوی سماعت ہو چکی ہے، مزید سماعت بھی ریگولر بینچ کرے گا۔بعد ازاں عدالت کی جانب سے کیس کی مزید سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔