بیجنگ (عکس آن لائن) یورپی یونین نے رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چین سے آنے والے سیاحوں کے لئے وباکی روک تھام کے اقدامات اختیار کریں ۔ اس حوالے سے جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نینگ نے منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ تمام ممالک میں انسداد وبا کے اقدامات سائنسی اور معقول ہونے چاہئیں ،نہ تو انہیں ممالک کے درمیان عوامی تبادلے و تعاون پر اثر اندازہونا چاہئے ، نہ ہی امتیازی سلوک روا رکھنا چاہیے اور نہ ہی اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سیاسی ساز باز کی جانی چاہیے ۔
ماونینگ نے کہا کہ چین نے سائنسی تشخیص کی بنیاد پر وبا کی روک تھام اور کنٹرول کے اقدامات میں ترتیب نو اور بہتری کی ہےاور چین میں وبا کی روک تھام اور کنٹرول کی صورتحال قابو میں ہے۔ حال ہی میں یورپی یونین کے کئی رکن ممالک نے چین سے کہا کہ وہ گرم جوشی کے ساتھ چین سے آنے والے سیاحوں کاخیرمقدم کرتے ہیں اور کوئی پابندیاں عائد نہیں کریں گے۔یورپین سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن جیسے پیشہ ور اداروں نے بھی اس سے قبل یہ واضح کیا کہ چین سے آنے والے مسافروں پر پابندیاں غیر معقول ہیں۔
یورپی یونین کو اس استدلال پر کان دھرنے چاہئیں اور چین کی وبائی امراض کی روک تھام و کنٹرول کی صورتحال کو واقعیت پسندی کے ساتھ ، منصفانہ طور پر دیکھنا چاہیے۔