تعلیم کے زیور

تعلیم کے زیور سے آراستہ خواتین معاشرے کو سدھارنے اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کی ترویج میں اہم کرادار ادا کرتی ہے

گوجرانوالہ۔( نمائندہ عکس آن لائن )
گورنمنٹ سید گرلز ہائی سکول کی پرنسپل ڈاکٹر ثمرانہ عاتکہ نے کہا کہ تعلیم کے زیور سے آراستہ خواتین معاشرے کو سدحارنے اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کی ترویج میں اہم کرادار ادا کرتی ہیں ماﺅں کی گود درسگاہ بن جائے تو قوم علم کے بام عروج پر پہنچ سکتی ہے، اگر ہم نے دنیا کے اندر بہتر مقام و مرتبہ حاصل کرنا ہے تو اس کے لیے ہمیں تعلیم پر خصوصی توجہ دینا ہوگی اور اپنی نوجوان نسل کے اندر مثبت سوچ پیدا کرنا ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حافظ ماڈل گرلز ہائی سکول فرید ٹاﺅن کی سالانہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرگورنمنٹ ملت ہائی سکول کے ہیڈماسٹر سید احمد رضا ، پرنسپل حافظ عمران یعقوب،چیئرمین حافظ محمد اشفاق و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے مہمان گرامی گورنمنٹ ملت ہائی سکول کے ہیڈماسٹر سید احمد رضانے کہا کہ آج کی طالبات قائدانہ صلاحیتوں کی حامل ہوکر روشن مستقبل امید بن سکتی ہیں۔ پرنسپل حافظ عمران یعقوب نے کہا کہ بچوں کو جدید سائنسی تعلیم کے ساتھ ساتھ دین اسلام کی تعلیمات سے روشناس کروانا ہمار ا فرض اولین ہونا چاہیئے۔ ہم آنے والی نسلوں کیلئے ایک محفوظ اور خوشحال پاکستان کیلئے جدوجہد کر رہے ہیںاور بچوں اور بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں ۔ چیئرمین حافظ محمد اشفاق و دیگر مقررین نے کہا کہ تعلیمی ترقی کے بغیر کسی ملک کی ترقی ممکن نہیں اور نوجوان نسل علم کے سب سے بڑے ہتھیار کو استعمال کرتے ہوئے اپنے مذہب، معاشرے اور ملک کی ترقی کے لیے میدان عمل میں کود پڑیں۔تقریب میں بچوں کے والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر طالبات نے مختلف رنگا رنگ پرو گرام ٹیبلو اور خاکے بھی پیش کئے۔آخر میں مہمان خصوصی نے پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں