اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکارہ ماہرہ خان نے کہا کہ ہمیں تعلیمی اداروں میں بچوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کو بھی ’’ڈپریشن‘‘ کے بارے آگاہی دینیکی ضرورت ہے۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اس بیماری سے منسلک تمام لوگوں کے لئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈپریشن ایک چھوٹی بیماری ہے اسے چھپا کر بڑا مت کریں اور اپنے اوپر حاوی نہ ہونے دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے سکولوں میں اس پر بات کرنے کے لئے ورکشاپ منعقد کرنی چاہیں ،جس میں اساتذہ اور والدین کو بھی اس بیماری سے آگاہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا ہم سب کا ذہنی طور پر صحت مند ہونا بہت ضروری ہے اور یہ ہم سب کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔