بھلوال(نمائندہ عکس آن لائن)شاہین ویلفیئرسوسائٹی چک 15جنوبی تحصیل بھلوال ضلع سرگودہا کے زیر اہتماچک 15جناح کالونی میں عید گفٹ برائے یتیم ،غربائ،مساکین اوربیوہ کو عید کیلئے کپڑے دیئے گئے اورایک معذورمعمرخاتون کو ٹرائی سائیکل دی گئی تقریب کے مہمان خصوصی سوشل ویلفیئر آفیسر سرگودہاتھے ،
اس موقع پر دیگر مہمان خصوصی استادغلام عباس اورمسز فیاض ملک نے اپنے دست مبارک سے لوگوں میں گفٹ تقسیم کئے اس موقع پر چئیرپرسن شاہین ویلفیئر سوسائٹی غزالہ شاہین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وباءکے پیش نظر جس طرح سے غریب اور دیہارڑی دارلوگوں کیلئے مشکلات پیداہوئی ہیں اور وہ عید کی خوشیوں سے محروم ہوگئے ہیں انکا کا یہ احساس محرومی ختم کرنے کیلئے شاہین ویلفیئر سوسائٹی نے اپنا ادنی سا کرداراداکرتے ہوئے انہیں اور انکے بچوں کے چہروں پر عید کی مسکراہٹ لانے کیلئے اس تقریب کا انعقاد کیا اورانہیں گفٹ مہیا کئے ۔